غزنی ،فراہ اور بادغیس میں تین اہلکار قتل، اسلحہ غنیمت

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے غزنی، فراہ اور بادغیس صوبوں میں دشمن کو نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق منگل کے روز مغرب کے وقت صوبہ غزنی ضلع شلگر کے سیدوال کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں ایک فوجی ہلاک اور ان کے کلاشنکوف اور دیگر فوجی سازوسامان مجاہدین نے غنیمت کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق […]

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے غزنی، فراہ اور بادغیس صوبوں میں دشمن کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق منگل کے روز مغرب کے وقت صوبہ غزنی ضلع شلگر کے سیدوال کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں ایک فوجی ہلاک اور ان کے کلاشنکوف اور دیگر فوجی سازوسامان مجاہدین نے غنیمت کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق منگل کے روز علی الصبح صوبہ فراہ ضلع پشت رود کے ملاامام مدرسے کے قریب سنائپیر گن حملے میں ایک فوجی مارا گیا۔

صوبہ باغیس سے اطلاع ملی ہےکہ منگل کے روز مغرب کے وقت ضلع غورماچ کے خادرہ کے علاقے میں اسی نوعیت حملے میں فوجی قتل ہوا۔

دوسری جانب سفاک فوجیوں نے ضلع آب کمری کے کہنہ قل کے علاقے میں چھاپے کے دوران ایک سویلین عزت اللہ کو شہید اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون