کابل

لندن کابل کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے: برطانوی ناظم الامور

لندن کابل کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے: برطانوی ناظم الامور

 

کابل ( الامارہ ) کابل میں نائب وزیراعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر سے برطانوی سفارت خانے کے ناظم الامور رابرٹ چیٹرٹن ڈکسن نے ملاقات میں کہاکہ ” لندن کابل کے ساتھ اچھے تعلقات میں دلچسپی رکھتا ہے اور افغانوں کی فلاح و بہبود کے لیے امارت اسلامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے”
برطانوی ناظم الامور نے مزید کہا کہ ” برطانیہ افغانستان کے لیے انسانی امداد میں اضافے کے لیے پرعزم ہے”
اسی دوران اس ملاقات میں مولوی عبدالکبیر نے کہا کہ: اس وقت افغانستان میں ایک مضبوط، مرکزی اور خودمختار حکومت قائم ہے، ملک میں مجموعی طور پر امن وامان کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ کا خاتمہ کیا گیا ہے، اور اس وقت افغانستان سے کسی ملک کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔