کابل

محرم میں اہل تشیع آزادی کے ساتھ مذہبی مراسم ادا کریں۔ذبیح الله مجاهد

محرم میں اہل تشیع آزادی کے ساتھ مذہبی مراسم ادا کریں۔ذبیح الله مجاهد

آئندہ چند دنوں میں 10 محرم الحرام کے سلسلے میں اہل تشیع شہریوں کی جانب سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ امارت اسلامیہ افغانستان کی سکیورٹی اداروں نے ان تقریبات کے لیے مکمل حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔ اہل تشیع شہری آزادی کے ساتھ مذہبی مراسم ادا کریں۔ شیعہ آبادی کے رہائشی علاقوں میں واقع تمام مذہبی گھروں میں جلسے اور تقاریب اس طریقے سے منعقد کی جاسکیں گی جو ان کے مذہبی اصولوں کے مطابق ہو۔ البتہ زیادہ حفاظتی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے بعض جگہوں پر بڑے اجتماعات کو محدود کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں شیعہ علما کی رائے بھی لی گئی اور ان کی درخواست کے مطابق اقدامات کیے گئے۔
اس حوالے سے بعض ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی اطلاعات اور خدشات درست نہیں ہیں، امارت اسلامیہ مذہبی اقلیتوں کی حمایت کرتی ہے اور انہیں عبادات اور ان کی تقریبات کی آزادی دینے پر یقین رکھتی ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد : ترجمان امارت اسلامیہ افغانستان
۱۴۴۴/۱۲/۲۹هـ ق
۱۴۰۲/۴/۲۶هـ ش . 17/7/2023 م