مرحوم مولوی سیدمحمد حقانی کی وفات کے بابت رہبری شوری کا تعزیت نامہ

امارت اسلامیہ کے مایہ ناز اور مخلص خادم، سابق نائب وزیر خارجہ، پاکستان میں سابق افغان سفیر، انتظامی امور کے چیف ایگزیکٹو اور امارت اسلامیہ افغانستان کے ثقافتی کمیشن کے موجودہ نائب سربراہ مولوی سیدمحمد حقانی 22/ ربیع الاول 1437ھ بمطابق 02/ جنوری 2016ء کو جہادی امور میں مصروف تھے اور بیماری کی وجہ سے […]

امارت اسلامیہ کے مایہ ناز اور مخلص خادم، سابق نائب وزیر خارجہ، پاکستان میں سابق افغان سفیر، انتظامی امور کے چیف ایگزیکٹو اور امارت اسلامیہ افغانستان کے ثقافتی کمیشن کے موجودہ نائب سربراہ مولوی سیدمحمد حقانی 22/ ربیع الاول 1437ھ بمطابق 02/ جنوری 2016ء کو جہادی امور میں مصروف تھے اور بیماری کی وجہ سے خالق حقیقی سے جاملے۔  إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَیْهِ رَاجِعونَ

امارت اسلامیہ کی قیادت، رہبری شوری اور ثقافتی کمیشن امارت اسلامیہ کے تمام ذمہ داروں کی نمائندگی سے موصوف کی وفات کی وجہ سے مرحوم کے خاندان کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہیں۔

اللہ تعالی جناب حقانی صاحب کے خدمات کو اپنے دربار میں قبول میں فرمائيں۔ اللہ عزوجل  انہیں دنیوی عبادات اور اسلامی نظام کے خاطر جھیلنے والے خدمات اور تکالیف کا بھرپور اجر دیں اور اللہ تعالی ان کے خاندان کو صبر جمیل اور نعم البدل عطاء فرمائیں۔ آمین

امارت اسلامیہ افغانستان

_____

نوٹ : مرحوم سید محمد حقانی صاحب امارت اسلامیہ کے ابتداء سے اس تحریک میں شامل تھے۔ موصوف امارت اسلامیہ کے ابتدائی ادوار میں صوبہ قندہارکے   اطلاعات کے نائب اور بعد میں ڈائریکٹر منتخب ہوئے۔ فتح کابل کے بعد نائب وزیر خارجہ کے منصب پر فائز ہوئے، کچھ عرصہ کے بعد انتظامی امور کے چیف ایگزیکٹو مقرر ہوئے، اس کے بعد پاکستان میں افغانستان کے سفیر کے طور پر تعینات ہوئے اور اس کے بعد دوبارہ  انتظامی امور کےچیف  ایگزیکٹو منتخب ہوئے اور امریکی جارحیت تک اسی منصب پر فائز رہے۔

انہوں نے امریکہ کے خلاف جہاد کے دوران جہادی نشرات، ثقافتی اور مختلف ابلاغی  ذرائع میں قابل غور خدمات اور ناقابل فراموش کارنامے سرانجام دیے ہیں اور اللہ تعالی ان کے تمام خدمات کو قبول فرمائیں۔

حالیہ دنوں میں موصوف ایسے حالت میں کہ جہادی فرائض کے سلسلے میں سفر میں تھے اور گھر سے دور تھے، اچانک سینے کی بیماری میں مبتلا ہوئے اور ہفتہ تک زیرعلاج رہنے کے بعد آخر کار داعی اجل کو لبیک  کہا۔  إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَیْهِ رَاجِعونَ

رحمہ اللہ تعالی

22/ ربیع الاول 1437ھ بمطابق 02/ جنوری 2016ء