کابل

نائب وزیراعظم مولوی عبدالکبیر سے نورستان کے قبائلی عمائدین کی ملاقات

نائب وزیراعظم مولوی عبدالکبیر سے نورستان کے قبائلی عمائدین کی ملاقات

 

کابل( بی این اے ) نائب وزیراعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر سے آج صوبہ نورستان کے متعدد قبائلی رہنماؤں نے ملاقات کی۔
قبائلی رہنماؤں نے ملاقات میں حکومت کے ساتھ اپنی حمایت اور تعاون کا یقین دلایا اور نائب وزیر اعظم کو نورستان کے عوام کے مسائل سے آگاہ کیا۔
انہوں نے نائب وزیراعظم سے نورستان میں مزید ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی درخواست کی۔
قبائلی رہنماؤں نے نوجوانوں کے لیے روزگار، صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
دریں اثناء نائب وزیراعظم نے اس ملاقات میں کہا کہ نورستان گزشتہ 20 سال کے جہاد میں خصوصی اہمیت کا حامل رہا ہے اور اس کے عوام نے بہت مشکلات جھیلیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ کے حکام کے دروازے تمام لوگوں کے لیے کھلے ہیں اور وہ ان کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔
انہوں نے یقین دلایا کہ وہ نورستان کے مکینوں کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات دیں گے۔