کابل

نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور آفس کا اعلامیہ

نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور آفس کا اعلامیہ

‏بسم الله الرحمن الرحیم

عید الفطر کے موقع پر سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور شہریوں کو خوشگوار اور پرامن ماحول فراہم کرنے پر تمام سیکیورٹی فورسز، مجاہدین اور ایجنسیوں کو داد دیتا ہوں جو بہتر پالیسی، عملی ہم آہنگی اور عوام کے تعاون سے شہریوں کو عید کی خوشیاں منانے کے لیے ایک جامع سیکورٹی پلان پر عمل درآمد کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ امید ہے عید کے بعد بھی شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پہلے کی طرح جد وجہد جاری رکھیں گے۔
ہم وطنوں کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے اپیل ہے کہ وہ اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں۔ سیکیورٹی فورسز کسی کو بھی افغانستان میں تخریبی کارروائیوں اور سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اجازت نہیں دیں گی۔
آج افغانستان میں ایک آزاد و خود مختار اور مضبوط اسلامی نظام حاکم ہے۔ ایسی صورت میں کسی کے لیے افغانستان کے اندر یا باہر تخریبی کارروائیاں کرنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
ایک بات پھر عوام کو عید الفطر کی خوشیاں مبارک ہو۔ افغانوں کی راحت و شادمانی دائمی ہو۔
مولوی عبد الکبیر
نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور افغانستان