ننگرہار

ننگرہار میں 30 ٹیموں کے درمیان کرکٹ مقابلوں کا آغاز

ننگرہار میں 30 ٹیموں کے درمیان کرکٹ مقابلوں کا آغاز

کابل(بی این اے )

صوبہ ننگرہار کے فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام اس صوبے کے ضلع بٹی کوٹ میں 30 ٹیموں کے درمیان کرکٹ مقابلے شروع ہو گئے ہیں جو تقریباً ایک ماہ تک جاری رہیں گے۔
مذکورہ صوبے کے محکمہ فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس کے حکام نے باختر نیوز کے مقامی رپورٹر کو بتایا کہ مذکورہ مقابلوں کا پہلا میچ بہارمینہ اور کابل کیمپ ٹائیگر ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس کے نتیجے میں بہارمینہ ٹیم نے 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر حریف ٹیم کو 181 رنز کا ہدف دیا۔
جبکہ دوسری جانب کابل کیمپ ٹائیگر ٹیموں مذکورہ ہدف پورا کرنے میں ناکام رہی اور میچ بہارمینہ ٹیم نے جیت لی۔
واضح رہے کہ اس قسم کے مقابلوں کا مقصد کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب ہے۔