کابل

وزیر دیہی، تعمیر نو و ترقی سے چینی سفیر کی ملاقات

وزیر دیہی، تعمیر نو و ترقی سے چینی سفیر کی ملاقات

کابل(بی این اے )
وزیر دیہات، تعمیر نو و ترقی ملا محمد یونس اخندزادہ سے گزشتہ روز افغانستان میں چین کے سفیر ژاؤ شینگ نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں چینی سفیر نے افغانستان اور چین کے درمیان اچھے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام اسلامی اور پڑوسی ممالک بالخصوص افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں اور ترقیاتی و بنیادی منصوبوں کی تعمیر نو میں افغانوں کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے واخان سڑک کی تعمیر کے بارے میں بھی بات کی جو کہ وزارت دیہی، تعمیر نو و ترقی کی جانب سے بدخشاں واخان سے چین کی سرحد تک تعمیر ہورہی ہے۔
اس موقع پر وزیر دیہات، تعمیر نو و ترقی ملا محمد یونس اخندزادہ نے چین اور افغانستان کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے پڑوسی ممالک بالخصوص چین کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: “چین کی سرحد سے ملانے والی واخان سڑک کے ابتدائی کام دیہات، تعمیر نو اور ترقی کی وزارت کی جانب سے تیزی سے جاری ہے اور جلد ہی مذکورہ سڑک چین کی سرحد تک پہنچ جائے گی۔”
انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ مذکورہ سڑک کی بنیادی تعمیر دونوں ممالک کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی ،اور چین مختصر اور اقتصادی راستے سے افغانستان کے ذریعے وسطی ایشیا کے ممالک سے منسلک ہو جائے گا۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں اطراف نے مسلسل تعاون پر زور دیا۔