فراہ

وزیر پانی و توانائی نے بخش آباد ڈیم منصوبے کو تیز کرنے پر زور دیا

وزیر پانی و توانائی نے بخش آباد ڈیم منصوبے کو تیز کرنے پر زور دیا

کابل(بی این اے )
وزیر پانی و توانائی ملا عبداللطیف منصور اور نائب وزیر پانی مجیب الرحمان عمر اخوندزادہ نے بخش آباد ڈیم کنٹریکٹر کمپنی کے حکام کے ساتھ ایک کوآرڈینیشن میٹنگ میں مذکورہ ڈیم ڈائیورژن ٹنلز منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ اور کام کی رفتار تیز کرنے پر زور دیا۔
باختر نیوز کے مطابق؛ اس میٹنگ میں وزارت اور ٹھیکہ لینے والی کمپنی کے حکام نے مذکورہ منصوبے کی پیش رفت کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ٹنلز کی کھدائی اور صفائی کا کام مکمل اور کنکریٹ ڈالنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
اجلاس میں ٹنلز کی کنکریٹ ڈالنے کے کام کو تیز کرنے اور مزید کوآرڈینیشن پیدا کرنے کے بارے میں ضروری فیصلے کیے گئے۔
واضح رہے کہ صوبہ فراہ کے بخش آباد ڈیم کی اونچائی 81 میٹر ہے جس میں 1360 ملین کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنے اور 27 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہوگی۔
نیز مذکورہ ڈیم دسیوں ہزار ہیکٹر زرعی اراضی کو سیراب کرنے کے قابل ہو گا۔