کابل

چینی سرمایہ کاروں کا ماربل کی کانوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار

چینی سرمایہ کاروں کا ماربل کی کانوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار

 

کابل ( بی این اے ) وزیر معدنیات و پیٹرولیم شیخ شہاب الدین دلاور سے چینی سرمایہ کاروں نے ملاقات کی۔

وزارت معدنیات و پیٹرولیم کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس ملاقات میں چینی سرمایہ کاروں نے امارت اسلامیہ افغانستان کی جانب سے سرمایہ کاری کے لیے موزوں ماحول فراہم کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ اور ملک کی کانوں بالخصوص ماربل میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ۔

وزیر معدنیات و پیٹرولیم نے افغانستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ملک میں سرمایہ کاری میں چینی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا خیرمقدم کیا اور کان کنی کے قانون اور طریقہ کار کے مطابق ان کے ساتھ تعاون کرنے کا وعدہ کیا۔
اس سے پہلے بھی کئی چھوٹی اور بڑی چینی کمپنیاں افغانستان میں کان کنی میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کر چکی ہیں۔