کابل

گزشتہ دو سالوں میں 8 ہزار غیر ملکی سیاح افغانستان آئے

گزشتہ دو سالوں میں 8 ہزار غیر ملکی سیاح افغانستان آئے

 

کابل( الامارہ) وزارت اطلاعات و ثقافت کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سالوں میں 8000 سے زائد غیر ملکی سیاحوں نے ملک کے تاریخی علاقوں کی سیاحت کی ہے۔
وزارت اطلاعات و ثقافت کے مطابق متعلقہ ادارے سیاحوں کو دیگر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ معاشی تجزیہ کار غیر ملکی سیاحوں کو ملکی معیشت کی ترقی کے لیے فائدہ مند سمجھتے ہیں۔ گزشتہ سال سب سے زیادہ غیر ملکی سیاح ہرات، بلخ، قندھار، نورستان اور غزنی آئے ہیں۔