ہرات

ہرات کے گورنر سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات

ہرات کے گورنر سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات

کابل(بی این اے )
قازقستان کے سفیر نے ہرات کے دورے کے دوران مذکورہ صوبے کے گورنر شیخ مولانا اسلام جار سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سہولیات میں اضافے کے بارے میں بات چیت کی۔
اس ملاقات میں ہرات کے نائب گورنر مہاجر فراہی، ہرات کے نائب وزیر خارجہ اور مذکورہ صوبے کے چیمبر آف کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کے ڈائریکٹر نے بھی شرکت کی۔
دونوں اطراف نے تجارتی سہولیات کی ترقی، کسٹم ٹیرف میں کمی، تاجروں کے مسائل حل کرنے اور انہیں ویزے دینے اور دیگر مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
دوسری جانب افغانستان اور قازقستان کے تاجروں کے درمیان ضروری سہولیات پیدا کرنے اور کاروباری لین دین بڑھانے کے لیے ہرات میں قازقستان کا چیمبر آف کامرس بھی مقامی عہدیداروں، تاجروں اور سرمایہ کاروں کی موجودگی میں کھول دیا گیا۔
یاد رہے کہ مستقبل قریب میں نیا تجارتی راستہ کھولنے کے لئے افغانستان، ترکمانستان اور قازقستان کے درمیان ایک سہ فریقی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔