فراہ

215 عزم کور کے اہلکاروں نے سیلاب میں پھنسے درجنوں افراد کو ریسکیو کرلیا

215 عزم کور کے اہلکاروں نے سیلاب میں پھنسے درجنوں افراد کو ریسکیو کرلیا

 

کابل (الامارہ ) صوبہ فراہ کے ضلع بکواہ میں قندھار-ہرات شاہراہ پر سیلابی پانی میں پھنسنے والی ایک مسافر وین اور ایک مال بردار گاڑی سیلابی ریلے میں پھنس گئے تھے جس کو عزم کور کے خالد بن ولید فورتھ بریگیڈ نے ریسکیو کرلیا۔اس کے علاوہ صوبہ ہلمند کے ضلع گرشک میں موسلا دھار بارش کے باعث پانی میں پھنسے متعدد شہریوں کو تھرڈ انفینیٹری بریگیڈ کے اہلکاروں نے ریسکیو کرلیا۔