ماہنامہ شریعت کا 108واں شمارہ منظرِعام پر

شمارہ نمبر 108 اس شمارے میں امارت اسلامیہ اور یونیسف کے درمیان چار ہزار پرائمری سکولوں اور طبی مراکز کی تعمیر کے معاہدے پر عبدالستار سعید کا اہم مضمون، امارت اسلامیہ کے ترجمان جناب ذبیح اللہ مجاہد سے نئی امریکی انتظامیہ امن مذاکرات  اور میڈیا پر گردش کرتی افواہوں اور خبروں کی صورت حال پر […]

شمارہ نمبر 108

اس شمارے میں امارت اسلامیہ اور یونیسف کے درمیان چار ہزار پرائمری سکولوں اور طبی مراکز کی تعمیر کے معاہدے پر عبدالستار سعید کا اہم مضمون، امارت اسلامیہ کے ترجمان جناب ذبیح اللہ مجاہد سے نئی امریکی انتظامیہ امن مذاکرات  اور میڈیا پر گردش کرتی افواہوں اور خبروں کی صورت حال پر جامع گفتگو، امارت اسلامیہ کے اعلی سطحی وفود کے دورہ روس وایران پر جامع رپوٹ اور کابل کی اشرف غنی انتظامیہ کی جانب سے قومی دولت کی لوٹ کھسوٹ پر امریکی تحقیقاتی ادارے سیگار کی رپورٹ پر جامع مضامین شامل اشاعت ہیں۔

امارت اسلامیہ کی تشکیلات میں ایک فعال کمیشن دعوت وارشاد کمیشن ہے، جو پورے افغانستان میں عسکری اہلکاروں اور انتظامیہ کے لوگوں سےرابطہ کرکے انہیں حقائق سمجھاتا اور امارت اسلامیہ کے موقف سے آگاہ کرتا ہے جس سے روزانہ کی بنیاد پر بڑی تعداد میں لوگ دشمن کی صف سے الگ ہوکر امارت اسلامیہ میں شامل ہوجاتے ہیں۔ اس کمیشن کی سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی اس شمارے میں شامل ہے۔کابل میں ہونے والی دہشت گردی کون کروا رہا ہے؟ کابل انتظامیہ کے فوجی عوامی مقامات اور سکولوں کو بطور مورچہ کس طرح استعمال کرتے ہیں؟ کابل انتظامیہ امن مذاکرات میں کس طرح سے رکاوٹیں ڈال رہی ہے؟ ان موضوعات پر معلوماتی مضامین، عالمی سیاسی صورتحال میں سعودی عرب قطر کی صلح اور ایرانی ایٹمی سائنسدان کے قتل کے بعد خطے کی متوقع صورتحال پر معلوماتی مضامین، اور تمام مستقل سلسلے شامل اشاعت ہیں۔

اس شمارے سے ایک نئے مستقل سلسلے کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں امارت اسلامیہ کے سیاسی دفتر  (قطر ) میں پورے مہینے کے دوران ہونے والی سیاسی سرگرمیوں، ملاقاتوں اور بیرونی دوروں کی معلومات ہر ماہ دی جائیں گی۔ ان شاء اللہ۔

اس کے علاوہ مزید معلوماتی مضامین پڑھنے کے لیے ماہنامہ شریعت کا نیا شمارہ پڑھنا ہرگز نہ بھولیں۔

 

ماہنامہ شریعت کو خود بھی پڑھیں اور اسے اپنے جاننے والوں تک بھی پہنچائیں

ماہنامہ شریعت ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے درج ذیل لنک استعمال کریں:

پی ڈی ایف فائل ڈاونلوڈ لنک ‏

http://www.mujali.net/?p=2061

ماہنامہ شریعت کا ٹویٹر اکاونٹ

www.twitter.com/shariatmagazin

الامارہ وٹس آپ نمبر

0093708638285