اسلام آباد، افغان سفیر کی پاکستان_ افغانستان اکنامک کوریڈور سیمینار میں شرکت

اسلام آباد: اسلام آباد میں افغانستان کے ناظم الامور سردار احمد شکیب نے پاکستان کونسل آن فارن ریلیشنز کی جانب سے افغانستان پاکستان اکنامک کوریڈور کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ سیمی نار میں افغانستان کی وزارت ریلوے اور وزارت خارجہ کے وفود کے علاوہ پاکستان میں ازبکستان کے سفیر […]

اسلام آباد: اسلام آباد میں افغانستان کے ناظم الامور سردار احمد شکیب نے پاکستان کونسل آن فارن ریلیشنز کی جانب سے افغانستان پاکستان اکنامک کوریڈور کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ سیمی نار میں افغانستان کی وزارت ریلوے اور وزارت خارجہ کے وفود کے علاوہ پاکستان میں ازبکستان کے سفیر ایبک عارف عثمانوف، قازقستان کے سفیر یرژمن کستافن اور پاکستان کےختلف شعبوں کے محققین نے شرکت کی۔ افغان سفیر نے اپنے خطاب میں گذشتہ ڈیڑھ سال میں علاقائی روابط کے شعبے میں امارت اسلامیہ کی پالیسیوں، پاکستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ افغانستان کے اقتصادی تعلقات میں تازہ ترین پیش رفت اور درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ سیمی نار میں افغانستان، پاکستان اور وسط ایشیائی ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کے علاوہ اقتصادی شعبے میں جاری منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے پر زور دیا گیا۔