کابل

افغان اور ترکمان وزرائے خارجہ کا اجلاس، ٹاپی پروجیکٹ پر تبادلہ خیال

افغان اور ترکمان وزرائے خارجہ کا اجلاس، ٹاپی پروجیکٹ پر تبادلہ خیال

 

کابل( بی این اے ) افغانستان اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ کی قیادت میں وفود نے گزشتہ روز ہرات میں ملاقات کی اور ٹاپی منصوبے کے لیے پائپ لائن بچھانے، تور غونڈئ ریلوے لائن کی توسیع ، دوطرفہ تجارت، ہرات میں ٹرانزٹ اور ٹرانسپورٹ میں سہولیات کی فراہمی، نورالجہاد سب اسٹیشن سہولیات میں اضافے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ہرات کے گورنر شیخ الحدیث مولانا اسلام جار اور ان کے نائب مولوی مہاجر فراہی بھی اس ملاقات میں موجود تھے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ ان منصوبوں پر عمل درآمد میں مکمل تعاون کریں گے۔