جدہ: پولیو کے خاتمے کے لیے اسلامی مشاورتی گروپ کا نواں اجلاس جدہ میں منعقد

جدہ: پولیو کے خاتمے کے لیے اسلامی مشاورتی گروپ کا نواں اجلاس جدہ میں منعقد اسلامی مشاورتی گروپ برائے پولیو پروگرام کا نواں سالانہ اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔ افغانستان کی وزارت صحت کی جانب سے اس کانفرنس میں نیشنل پولیو ایریڈیکیشن ایمرجنسی آپریشن […]

جدہ: پولیو کے خاتمے کے لیے اسلامی مشاورتی گروپ کا نواں اجلاس جدہ میں منعقد

اسلامی مشاورتی گروپ برائے پولیو پروگرام کا نواں سالانہ اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔

افغانستان کی وزارت صحت کی جانب سے اس کانفرنس میں نیشنل پولیو ایریڈیکیشن ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے انچارج ڈاکٹر نیک ولی شاہ مومن نے شرکت کی۔ کانفرنس کے عہدیداروں نے افغانستان کی وزارت صحت کی گزشتہ سال پولیو اور کورونا کے شعبے میں ماں اور بچے کی صحت کے شعبے میں کارکردگی کو سراہتے ہوئے افغانستان کی وزارت صحت کے ساتھ تعاون کا یقین دلایا۔

اجلاس میں امام کعبہ اور اکیڈمی آف انٹرنیشنل فقہ کے سربراہ شیخ الڈاکٹر صالح بن عبداللہ الحامد، اسلامی تعاون تنظیم، اسلامی مشاورتی گروپ آئیفا، جامعہ الازہر کے نمائندوں اور بعض دیگر حکام نے شرکت کی۔
تین روز تک جاری رہنے والی اس کانفرنس میں پولیو کے مرض کے خاتمے میں علمائے کرام کے کردار اور ذمہ داریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔