خوست،فوجی کمپائن اور ضلعی مرکز پر حملہ،18 ہلاک، دو گاڑیاں تباہ

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ خوست کے صدر مقام اور دومندوہ و موسی خیل اضلاع میں فوجی کمپائن اور ضلعی مرکز پر حملہ کیا۔ تفصیل کے مطابق جمعرات کے روز مغرب کے وقت خوست شہر کے گلزار آقا کے علاقے میں واقع پولیس چوکی میں مجاہدین کی نصب شدہ بم سے دھماکہ ہوا، جس […]

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ خوست کے صدر مقام اور دومندوہ و موسی خیل اضلاع میں فوجی کمپائن اور ضلعی مرکز پر حملہ کیا۔

تفصیل کے مطابق جمعرات کے روز مغرب کے وقت خوست شہر کے گلزار آقا کے علاقے میں واقع پولیس چوکی میں مجاہدین کی نصب شدہ بم سے دھماکہ ہوا، جس سے دو اہلکار ہلاک جبکہ تیسرا زخمی ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے کے لگ بھگ ضلع دومندہ کے سیدخیل کے علاقے میں واقع فوجی کمپائن اور اس سے متصل چوکی پر مجاہدین نے ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا، جو دو گھنٹے تک جاری رہاجس کے نتیجے میں 16 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہونے کے علاوہ دو فوجی رینجر گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔

دوسری جانب جمعہ کے روز مغرب کے وقت مجاہدین نے موسی خیل  ضلعی مرکز پر مارتوپ کے متعدد گولے داغے، جو اہداف پر گر کر دشمن کے لیے جانی و مالی نقصانات کے سبب بنے۔