روزگان،فوجی مرکز پر قبضہ،12 سپیشل فورس و جنگجو اسلحہ سمیت سرنڈر

صوبہ روزگان ضلع دہراود میں فوجی مرکز پر مجاہدین کا قبضہ ، جبکہ صدر مقام ترینکوٹ شہر اور ضلع چارچینہ میں 12 سپیشل فورس اہلکار اور جنگجوؤں نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ تفصیل کے مطابق جمعرات کے روز ضلع دہراود کے لخشک کے علاقے میں واقع فوجی مرکز پر مجاہدین نے ہلکے و […]

صوبہ روزگان ضلع دہراود میں فوجی مرکز پر مجاہدین کا قبضہ ، جبکہ صدر مقام ترینکوٹ شہر اور ضلع چارچینہ میں 12 سپیشل فورس اہلکار اور جنگجوؤں نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

تفصیل کے مطابق جمعرات کے روز ضلع دہراود کے لخشک کے علاقے میں واقع فوجی مرکز پر مجاہدین نے ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا،جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے چوکی فتح اور وہاں تعینات اہلکار فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

واضح رہےکہ مذکورہ مرکز اہم نقطہ پر واقع ہے اور یہ دوسرا مرکز ہے، جس کا مجاہدین کنٹرول حاصل کررہا ہے ،اس سے قبل ایک اور مرکز کو فتح کرلیا تھا۔

دوسری جانب جمعہ کے روز صبح کے وقت صدر مقام ترینکوٹ شہر مربوطہ علاقوں میں کابل انتظامیہ سے منسلک چار سپیشل فورس اہلکاروں موسی جان اور عبدالقیوم ولدان ابراہیم خان ، بریالئے ولد طور اور معلم قدرت ولد کریم خان نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مجاہدین سے آملے۔

اسی طرح جمعہ کے روز دوپہر کے وقت ترینکوٹ شہر کے گدام کے علاقے میں  مجاہدین کے حملے میں پولیس  اہلکار قتل اور ان کے مارٹرتوپ کو مجاہدین نے غنیمت کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ کئی روز کے دوران  ضلع چارچینہ کے مختلف علاقوں  میں 8 پولیس اہلکار اور  نام نہاد قومی لشکر کے جنگجو مخالفت سے دستبردار ہوئے، جن میں محمدنبی ولد محمداخلاص، محمدابراہیم ولد محمد ہاشم، امان اللہ ولد محمدزمان، مامور ولد تازہ گل، عبدالرحمن ولد باری گل، دل آغا ولد ملاعبدالصمد، خانئے ولد حبیب اللہ اور حکمت اللہ ولد حسن شامل ہیں، جنہوں نے ایک ہیوی مشین گن، سات کلاشنکوفیں ، ایک موٹرسائیکل اور دیگر فوجی سازوسامان بھی مجاہدین کے حوالے کردیا۔