روزگان و بادغیس، فوجی درندگی،دس بچے اور خواتین شہید

کٹھ پتلی فوجوں نے صلیبی آقاؤں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے روزگان اور بادغیس صوبوں میں نہتے عوام کا جینا حرام کردیا۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق چار  روز قبل صلیبی غلاموں نے صوبہ روزگان ضلع چارچینہ کے کشتہ دوران کے غوچک کے مقام پر مقامی آبادی کو مارٹرگولوں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے […]

کٹھ پتلی فوجوں نے صلیبی آقاؤں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے روزگان اور بادغیس صوبوں میں نہتے عوام کا جینا حرام کردیا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق چار  روز قبل صلیبی غلاموں نے صوبہ روزگان ضلع چارچینہ کے کشتہ دوران کے غوچک کے مقام پر مقامی آبادی کو مارٹرگولوں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں عبدالعلیم کے گھر میں ان کی بیوی اور دو بچے شہید جبکہ حیات اللہ کے مکان میں ایک خاتون اور تین بچے شہید ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب ضلع دہراود کے دہزک کے علاقے پر کٹھ پتلی درندوں نے چھاپہ مارا اور وحشت و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئےدو افراد کو شہید جبکہ تین زخمی اور پانچ موٹرسائیکلوں کو نذرآتش کردیے۔

صوبہ بادغیس سے موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز شام کے وقت کٹھ پتلی فوجوں نے مقامی آبادی پر مارٹرتوپ کے گولے داغنے کے علاوہ بمباری بھی کی، جس میں ایک بچی شہید جبکہ تین زخمی اور عوام کو مالی نقصانات کا سامنا بھی ہوا۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون