روزگان

شہریوں کے مسائل حل کرنا امارت اسلامیہ کے حکام کی ذمہ داری ہے: ملا برادر اخوند

شہریوں کے مسائل حل کرنا امارت اسلامیہ کے حکام کی ذمہ داری ہے: ملا برادر اخوند

 

کابل( بی این اے ) نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر اخوند نے دورہ روزگان کے دوران صوبے کے حکام، مجاہدین اور شہریوں سے ملاقات کی اور حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے پیش نظر انہیں ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔

نائب وزیراعظم کے پریس آفس سے باختر نیوز کو دی گئی معلومات کے مطابق؛ ملا عبدالغنی برادر آخوند نے ملاقات کے دوران مذکورہ صوبے کے ذمہ داران کو سرکاری امور کی بہتر انجام دہی کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں اور کہا کہ وہ پوری ایمانداری اور خلوص کے ساتھ ضرورت مند شہریوں کی خدمت کریں۔

انہوں نے کہا: “یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اسلامی نظام حکومت کے قیام کے لیے ہر قسم کی قربانیاں دیں اور بہت زیادہ مصائب جھیلے ہیں۔ اب یہ ان کا حق ہے کہ امارت اسلامیہ انہیں آرام دہ زندگی کے لیے سہولیات فراہم کریں۔”

انہوں نے مزید کہا ہے: “ملک کے جس خطے میں بھی شہری مشکل میں ہوں امارت اسلامیہ کے حکام کی ذمہ داری ہے کہ ان تک رسائی حاصل کریں اور ان کے مسائل بروقت حل کریں۔

اسی طرح روزگان کے مکینوں نے امارت اسلامیہ کے سول اور فوجی حکام کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامیہ کے ذمہ داران نے ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں ان کی مدد کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب پورے افغانستان میں امارت اسلامیہ کی حاکمیت سے لسانی اور علاقائی عصبیت کا خاتمہ ہو چکا ہے۔