غور

صوبہ غور ،فیروز کوہ میں پانچ ٹیموں کے درمیان والی بال مقابلے اختتام پذیر

صوبہ غور ،فیروز کوہ میں پانچ ٹیموں کے درمیان والی بال مقابلے اختتام پذیر

کابل(الامارہ)
صوبہ غور فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس اتھارٹی کی جانب سے اس صوبے کے اسپورٹس جمنازیم میں پانچ ٹیموں کے درمیان شروع ہونے والے والی بال مقابلے میدان ہوائی ٹیم کی چیمپئن شپ جیتنے سےاختتام پذیر ہوگئے ۔
ان مقابلوں میں شاہین کاسی، عقابان فیروز کوہ، لامر، میدان ہوائی اور کندیوال کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

ان مقابلوں کا فائنل میدان ہوائی اور کندیوال ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس کے نتیجے میں میدان ہوائی ٹیم نے اپنی حریف کندیوال ٹیم کو 3/0 کے فرق سے شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی۔