غزنی،فوجیوں و جنگجوؤں پر حملہ ودھماکہ،9 ہلاک و زخمی

مقامی جنگجوؤں اور کٹھ پتلی فوجوں پر صوبہ غزنی کے صدر مقام غزنی شہر اور ضلع قرہ باغ میں حملہ اور دھماکہ ہوا۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق سہ پہر دو بجے کے لگ بھگ غزنی شہر کے ارزو کے علاقے میں گشتی پارٹی پر ہونے والے حملے میں  […]

مقامی جنگجوؤں اور کٹھ پتلی فوجوں پر صوبہ غزنی کے صدر مقام غزنی شہر اور ضلع قرہ باغ میں حملہ اور دھماکہ ہوا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق سہ پہر دو بجے کے لگ بھگ غزنی شہر کے ارزو کے علاقے میں گشتی پارٹی پر ہونے والے حملے میں  ایک ٹینک تباہ اور اس میں سوار اہلکاروں میں سے ایک موقع پر ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔

ضلع قرہ باغ سے  اطلاع ملی ہےکہ منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق دوپہر پونے گیارہ بجے خالو خیل کے علاقے میں جنگجوؤں پر ہونے والے حملے میں 6 شرپسند ہلاک و زخمی ہوئے۔