کابل

غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے حوالے سے امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کا اعلامیہ

غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے حوالے سے امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کا اعلامیہ

کابل(بی این اے )
‏صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی کے نہتے عوام پر ڈیڑھ ماہ کی مسلسل بمباری کے نتیجے میں 14 ہزار سے زائد شہری شہید ہوگئے۔ صہیونی فوج نے انسانی حقوق کی تمام حدیں توڑ دیں۔ اس صورت حال میں چار دن کے لیے جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان غزہ کے عوام اور مزید شہری ہلاکتوں کی روک تھام کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ جنگ بندی اور غزہ کے عوام کے لیے انسانی ضروریات کی چیزوں کی ترسیل کے حوالے سے قطر کا سفارتی کردار فعال رہا ہے۔ غزہ کے عوام کی زندگی محفوظ بنانے کے لیے دائمی جنگ بندی کرانےکی ضرورت ہے۔ غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی اور صہیونی حکومت کی طرف سے تمام انسانی حدود کی خلاف ورزی کے بعد مغربی حکومتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے دوہرے رویے نے ان کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ مسئلہ فلسطین کا جامع اور دیرپا حل یہ ہے کہ تاریخی فلسطین پر سے غاصبانہ قبضہ ختم کرایا جائے اور فلسطینیوں کو یہ حق دیا جائے کہ وہ دیگر اقوام کی طرح اپنی تاریخی سرزمین پر ایک آزاد مملکت قائم کریں۔