کابل

غزہ پر صیہونی جارحیت پسندوں کے وحشیانہ حملوں کے دوبارہ شروع ہونے سے متعلق امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کا اعلامیہ۔

غزہ پر صیہونی جارحیت پسندوں کے وحشیانہ حملوں کے دوبارہ شروع ہونے سے متعلق امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کا اعلامیہ۔

 

فلسطین کے غزہ کی پٹی پر کئی دنوں کی جنگ بندی کے بعد گذشتہ دن صہیونی جارحیت پسندوں نے ایک بار پھر وحشیانہ حملے شروع کر دیے ہیں۔ جس میں گذشتہ بیس ہزار افراد کی شہادت اور 36 ہزار زخمیوں کے بعد تازہ حملوں میں 200 ملکی، جس میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے شہید اور 600 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ بہت بڑی تعداد میں ملکی باشندے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
امارت اسلامیہ افغانستان صہیونی جارحیت پسندوں کی وحشت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور اس سلسلے کو فی الفور روکنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

عبد القہار بلخی ترجمان وزارت خارجہ امارت اسلامیہ افغانستان