قندھار: امارت اسلامیہ کے زعیم عالی قدر امیرالمومنین، شیخ القرآن و الحدیث مولوی ہبة اللہ اخندزادہ نے صوبہ پنجشیر کے متعدد عہدیداروں، علمائے کرام اور مخیر حضرات سے ملاقات کی

قندھار: امارت اسلامیہ کے زعیم عالی قدر امیرالمومنین، شیخ القرآن و الحدیث مولوی ہبة اللہ اخندزادہ نے صوبہ پنجشیر کے متعدد عہدیداروں، علمائے کرام اور مخیر حضرات سے ملاقات کی۔ امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اس ملاقات میں پنجشیر اور اندراب کے محاذ کے کمانڈر عبدالقیوم ذاکر، پنجشیر کے […]

قندھار: امارت اسلامیہ کے زعیم عالی قدر امیرالمومنین، شیخ القرآن و الحدیث مولوی ہبة اللہ اخندزادہ نے صوبہ پنجشیر کے متعدد عہدیداروں، علمائے کرام اور مخیر حضرات سے ملاقات کی۔

امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اس ملاقات میں پنجشیر اور اندراب کے محاذ کے کمانڈر عبدالقیوم ذاکر، پنجشیر کے گورنر مولوی محمد محسن، اس صوبے کے پولیس چیف، انٹیلی جنس کے سربراہ، علماء کونسل کے چیئرمین و اراکین اور درجنوں دیگر علماء کرام اور مخیر حضرات نے شرکت کی۔
امیر المومنین حفظہ اللہ نے ملاقات کی ابتدا میں مختصر گفتگو کی اور پھر مہمانوں سے باری باری اپنے صوبے کے حالات، مشکلات، مسائل اور مشورے سنے۔
مہمانوں نے اپنی گفتگو میں امارت اسلامیہ کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور مجاہدین کے حسن سلوک، وہاں فراہم کی جانے والی سیکیورٹی، اسلامی نظام کے نفاذ اور ترقی کا ذکر کیا اور امیر المومنین کی مکمل اطاعت اور امارت اسلامیہ کی حمایت کا اظہار کیا۔
امیر المومنین حفظہ اللہ نے ان کی تعریف کی اور کہا: میں مجاہدین کے ساتھ مکمل تعاون کرنے اور اپنا صوبہ ان کے حوالے کرنے پر پنجشیر کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے انہیں مزید اتفاق و اتحاد کی ہدایات دیں اور کہا کہ امارت اسلامیہ اور ملک کے عوام دونوں ایک ہیں اور دونوں مجاہدین ہیں، آئیے نفرت اور تعصب کو خیر باد کہیں، عوام کو مختلف ناموں سے تقسیم نہ کریں اور آنے والی نسلوں کے لیے اتحاد و یگانگت کی مثال چھوڑیں۔ میں آپ لوگوں سے اپنی ذاتی خدمت اور کام کے لیے نہیں کہتا بلکہ اسلام اور قوم کی خدمت کے لیے آپ کو اتحاد کی دعوت دیتاہوں۔ آپ کے تمام مسائل کے حل کے لیے آپ کو مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔