قندھار

قندھار میں 32 ٹیموں کے درمیان فٹسال مقابلے اختتام پذیر

قندھار میں 32 ٹیموں کے درمیان فٹسال مقابلے اختتام پذیر

کابل(الامارہ)
صوبہ قندھار کے محکمہ فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس سے متعلقہ فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے لبستان اسپورٹس جمنازیم میں 32 ٹیموں کے درمیان رمضان کپ کے نام سے شروع ہونے والے فٹسال مقابلے O.H.A ٹیم کی چیمپئن شپ جیتنے سےاختتام پذیر ہوگئے ۔
ان مقابلوں کا فائنل O.H.A اور نورزاد ٹیموں کے درمیان ہوا، جس کے نتیجے میں O.H.A ٹیم نے حریف نورزاد ٹیم کو 2/4 گول سے شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی۔
واضح رہے کہ یہ مقابلے تقریباً 24 دن تک جاری رہے اور اختتام پر آفیشلز نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو کپ اور بہترین کھلاڑیوں کو مختلف تیار کردہ تحائف دئیے۔