میدان،فوجی بیس اورتین چوکیاں فتح، 33  اہلکار ہلاک

عمری آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ میدان کے صدر مقام اور جلریز و سیدآباد اضلاع میں دشمن کے مراکز پر حملہ کیا۔ تفصیل کے مطابق جمعہ کےروز مقامی وقت کے مطابق علی الصبح چار بجے کے لگ بھگ مجاہدین نے ضلع جلریز کے خواجہ محمد ولی کے علاقے میں واقع […]

عمری آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ میدان کے صدر مقام اور جلریز و سیدآباد اضلاع میں دشمن کے مراکز پر حملہ کیا۔

تفصیل کے مطابق جمعہ کےروز مقامی وقت کے مطابق علی الصبح چار بجے کے لگ بھگ مجاہدین نے ضلع جلریز کے خواجہ محمد ولی کے علاقے میں واقع فوجی بیس اور آس پاس چوکیوں پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا، جو دن بھر جاری رہا، جس کے نتیجے میں مجاہدین نے اللہ تعلی کی نصرت سے فوجی بیس اور تین چوکیوں کا کنٹرول حاصل کرلیا اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 15 ہلاک جبکہ متعددزخمی ہوئے۔

دوسری جانب مجاہدین اور تازہ دم اہلکاروں کے درمیان بھی لڑائی لڑی گئی، جس کے نتیجے میں دو فوجی ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ 10 اہلکار ہلاک جبکہ دیگر اللہ تعالی کی نصرت سے شرمندہ حالت میں فرار ہوئے۔

ذرائع کے مطابق دشمن کے جوابی فائرنگ سے تین مجاہدین بھی زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کےروز مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے کے لگ بھگ میدان شہر کے فولادخانہ کے علاقے میں مجاہدین نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا، جس میں تین اہلکار ہلاک جبکہ چوتھا زخمی اور جمعرات کےروز شام چار بجے کے لگ بھگ دہ افغانان کے علاقے میں واقع چوکی پر مجاہدین کے حملے میں ایک فوجی مارا گیا۔

اسی طرح جمعہ کےروز مقامی وقت کے مطابق دوپہر بارہ بجے کے لگ بھگ کوزہ چارقلعہ کے علاقے میں کاروان پر ہونے والے حملے میں  ایک فوجی ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

ضلع سیدآباد سے اطلاع ملی ہےکہ جمعہ کےروز ماشین قلعہ اور سالار کے علاقوں میں مجاہدین کے حملے میں تین فوجی ہلاک اور ایک رینجر گاڑی تباہ ہوئی۔