ننگرہار

ننگرہار رمضان کپ والی بال مقابلے خوگیانی ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر

ننگرہار رمضان کپ والی بال مقابلے خوگیانی ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر

کابل(بی این اے )
ننگرہار کے فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے صوبہ ننگرہار میں 20 ٹیموں کے درمیان شروع ہونے والے رمضان کپ والی بال مقابلے خوگیانی ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے۔

ان مقابلوں کا فائنل خوگیانی اور دامن ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس کے نتیجے میں خوگیانی ٹیم نے اپنی حریف ٹیم کو شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی ۔
واضح رہے کہ اگلی رات بٹی کوٹ اور شنوارو اضلاع کی والی بال ٹیموں کے درمیان بھی میچ کھیلا جائے گا۔