کابل

نیشنل پروکیورمنٹ کمیشن نے 11 ارب افغانی مالیت کے 24 منصوبوں کی منظوری دے دی

نیشنل پروکیورمنٹ کمیشن نے 11 ارب افغانی مالیت کے 24 منصوبوں کی منظوری دے دی

 

کابل( بی این اے ) نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر اخوند کی قیادت میں نیشنل پروکیورمنٹ کمیشن نے تقریباً 11 ارب افغانی مالیت کے 24 منصوبوں کے معاہدوں کی منظوری دے دی ہے۔ ایجنڈے کے مطابق نیشنل پروکیورمنٹ کمیشن کے اجلاس میں 29منصوبے منظوری کے لیے پیش کیے گئے جن میں سے 24منصوبوں کے ٹھیکوں کی منظوری دی گئی۔ جبکہ چار منسوخ اور ایک منصوبے کے معاہدے کے بارے میں مقررہ کمیٹی کو ٹاسک دیا گیا کہ وہ اس کی جامع تحقیقات کرے اور اپنی رپورٹ نیشنل پروکیورمنٹ کمیشن کے آئندہ اجلاس میں پیش کرے۔

منظور شدہ منصوبوں میں کابل قندھار شاہراہ کی بقیہ تعمیری کام کی تکمیل، کونڑ-نورستان سڑک کے تباہ شدہ حصوں کی تعمیر ، مختلف صوبوں میں افغانستان الیکٹرک کمپنی سے متعلقہ منصوبے اور وزارت دفاع کی مرکزی یونٹس کے لیے ضروری سامان کی فراہمی اور کئی دوسرے منصوبے شامل ہیں، جن کی تکمیل سے سینکڑوں شہریوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔