فراہ

وزارت تعمیرات وترقی دیہات کا فراہ میں 375 ملین افغانی مالیت کے 50 منصوبے مکمل کرنے کا اعلان

وزارت تعمیرات وترقی دیہات کا فراہ میں 375 ملین افغانی مالیت کے 50 منصوبے مکمل کرنے کا اعلان

 

کابل ( بی این اے ) محکمہ تعمیرات وترقی دیہات کے حکام کا کہنا ہے کہ؛ اس صوبے میں (375) ملین افغانی کی مالیاتی لاگت سے 50 مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کیا گیا ۔

محکمہ تعمیرات وترقی دیہات فراہ کے سربراہ مفتی محمد نسیم “سرہنگ” نے باختر نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا: “اس صوبے کے مرکز سمیت تمام اضلاع اور دور دراز علاقوں میں (375) ملین افغانی کی لاگت سے ا 50 مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔ ان منصوبوں میں پینے کے صاف پانی، کاریزوں کی صفائی، نہروں کی تعمیر اور دیگر بنیادی ضرورت کے منصوبے شامل ہیں جو امارت اسلامیہ اور کچھ غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے مکمل ہوئے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ فراہ میں 85 ہزار ضرورت مند اور غریب خاندانوں کو انسانی امداد کے علاوہ اس صوبے کے نو اضلاع میں سرکاری بجٹ سے 40 ملین افغانی کی لاگت سے 9 چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے۔ جن کا 40 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور دو دیگر اضلاع میں بھی متبادل منصوبوں کے منصوبے جاری ہیں۔