کابل

وزیر داخلہ سے ترک علماء کے وفد کی ملاقات

وزیر داخلہ سے ترک علماء کے وفد کی ملاقات

 

کابل ( بی این اے ) وزیر داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی نے ترکی کے علماء کے وفد سے ملاقات کی۔ علماء وفد کے سربراہ شیخ ابراہیم سردار نے کہا کہ ترکی کے افغانستان کے ساتھ طویل تاریخی تعلقات اور مشترک اقدار ہیں۔ انہوں نے جدوجہد آزادی میں افغانوں کی قربانیوں کو سراہا اور امارت اسلامیہ کی کامیابیوں کی تعریف کی۔ وفد کے ارکان کے مطابق افغان مجاہدین کے لیے بڑی مشکلات برداشت کرنے کے بعد اب امن کا قیام بھی ایک امتحان ہے اور مسلم حکمران کے لیے ملک و قوم کی خدمت بھی ایک بڑا امتحان ہے۔

وزیر داخلہ نے ملک میں مساجد، مدارس اور سکولوں کی تعمیر اور مشکل کی گھڑی میں افغانوں کے ساتھ تعاون کرنے پر ترک حکومت بالخصوص اس ملک کے علماء کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ بعض اوقات اسلامی احکامات اور عبادات کو بجا لانا مشکل تھا لیکن اس وقت بھی علمائے کرام نے دین و دعوت کی شمعیں روشن کیے رکھی۔

وزیر داخلہ نے ترک علماء سے کہا کہ ہم اور آپ دین کے مقدس رشتے سے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے علماء کرام کی افغانستان آمد اور ان کے مثبت مشوروں کو امارت اسلامیہ کی حکومت کی مضبوطی کے لیے گراں قدر قرار دیا اور مزید کہا کہ اس وفد کی آمد سے ترکی اور افغانستان کی حکومتوں اور عوام کے درمیان تعلقات میں مزید وسعت آئے گی۔