کابل

وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد سے افغان امور میں چین کے خصوصی نمائندے کی ملاقات

وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد سے افغان امور میں چین کے خصوصی نمائندے کی ملاقات

 

کابل ( بی این اے ) وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب “مجاہد” نے آج عوامی جمہوریہ چین کے نمائندہ برائے افغانستان یو ژیاوینگ سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیر دفاع نے Yuxiaoying کا شکریہ ادا کیا اور افغانستان کے ساتھ چین کے اچھے تعلقات اور تعاون کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ : ” امارت اسلامیہ کی حاکمیت سے ہمسایہ ممالک بالخصوص چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات وسیع اور دن بدن مضبوط ہوتے جا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ، Yuxiaoying نے افغانستان میں امن وامان کے قیام پر اطمینان کا اظہار کیا، اور اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں افغانستان کے عوام کے ساتھ عوامی جمہوریہ چین کی مدد اور تعاون کے جاری رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

آخر میں، دونوں فریقین نے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری لانے پر اتفاق کیا ۔