کابل

وزیر معدنیات و پیٹرولیم سے چین کی سی ڈی سی مائننگ کمپنی کے سربراہ کی ملاقات

وزیر معدنیات و پیٹرولیم سے چین کی سی ڈی سی مائننگ کمپنی کے سربراہ کی ملاقات

 

کابل( الامارہ ) وزیر معدنیات و پیٹرولیم شیخ الحدیث شہاب الدین دلاور نے چائنا کے سی ڈی سی مائننگ کمپنی کے سربراہ سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں دونوں فریقین نے افغانستان کے کان کنی کے شعبے، سرمایہ کاری کے مواقع، ملک کی مجموعی بہتر سیکیورٹی اور غیر ملکی کمپنیوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سی ڈی سی کمپنی کے چیئرمین نے سرمایہ کاری کے لیے مواقعوں کی فراہمی اور ملک کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ: افغانستان سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک بہترین ملک ہے جہاں اچھے مواقع موجود ہیں ۔ انہوں نے تانبے اور سیسے کی کانوں میں سرمایہ کاری میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیر معدنیات و پیٹرولیم نے ان کو خوش آمدید کہا اور ملک میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے سہولیات پیدا کرنے کے لیے ضروری تعاون کا وعدہ کیا۔