کابل

وزیر ہاؤسنگ و شہری ترقی سے نیلہ باغ ہاؤسنگ پراجیکٹ کے چینی انچارج کی ملاقات

وزیر ہاؤسنگ و شہری ترقی سے نیلہ باغ ہاؤسنگ پراجیکٹ کے چینی انچارج کی ملاقات

 

کابل( الامارہ ) وزیر ہاؤسنگ و شہری ترقی شیخ حمداللہ نعمانی سے کابل میں چائنا انٹرپرائز کے سربراہ اور نیلہ باغ پروجیکٹ کے چینی انچارج نے ملاقات کی۔
ملاقات میں انہوں نے نیلہ باغ ہاؤسنگ پراجیکٹ کے بارے میں بات چیت کی جو چین کے تعاون سے کئی سال قبل شروع ہوا تھا۔ اور پھر کچھ ناگزیر وجوہات کی بناء پر اس پراجیکٹ پر کام روک دیا گیا تھا۔
کابل میں چائنا انٹرپرائز اور نیلہ باغ پراجیکٹ کے انچارج نے کہا کہ وہ اس منصوبے کا تعمیراتی کام شروع کرنے کے لیے تیار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ تقریباً تین سال میں مکمل ہوجائے گا۔
وزیر ہاؤسنگ و شہری ترقی شیخ حمد اللہ نعمانی نے چینی پراجیکٹ منیجر کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور مزید کہا کہ یہ منصوبہ معاہدے کے مطابق جاری رہے گا اور پیدا ہونے والے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔
نیلہ باغ ہاؤسنگ پراجیکٹ، جس کا کام گزشتہ چند سالوں سے التوا کا شکار تھا، اب مسائل کے حل کے بعد دوبارہ عملی کام شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔