کابل

پچاس ہزار سے زائد طلباء کو پیشہ وارانہ تعلیم دی گئی ہے۔ فنی تعلیمی ادارہ

پچاس ہزار سے زائد طلباء کو پیشہ وارانہ تعلیم دی گئی ہے۔ فنی تعلیمی ادارہ

 

سالانہ کارکردگی رپورٹ

کابل: الامارہ اردو
فنی اور پروفیشنل تعلیمی ادارے کے حکام نے گورنمنٹ میڈیا سنٹر میں حکومتی احتساب پروگرام کے تحت پریس کانفرنس کے دوران اپنے ادارے کی ایک سالہ سرگرمیوں اور کامیابیوں کے بارے میں قوم کے سامنے رپورٹ پیش کر دی۔
ٹیکنیکل اور پروفیشنل تعلیمی ادارے کے حکام نے کہا کہ مرکز اور صوبوں میں 56,850 طلباء کو فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم فراہم کی گئی ہے۔
ان کے مطابق 3872 طلباء کے لیے 44 عارضی ووکیشنل کورسز کا انعقاد، صوبہ نورستان میں ایک ملٹی ڈسپلنری انسٹی ٹیوٹ، جوزجان اور سرپل صوبوں میں دو ووکیشنل سکولوں کا قیام، ملکی سطح پر ٹیکنیکل کے 25 شعبہ جات کی تشکیل اور تعلیمی مراکز میں پیشہ ورانہ تعلیم کی فراہمی فنی اور پیشہ ورانہ تعلیمی ادارے کی دیگر کامیابیوں میں شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن کے مختلف تعلیمی شعبوں کے نصاب پر نظر ثانی، 380,000 نصابی کتب اور 37,500 نصابی مواد کی چھپائی اور تقسیم، معیاری تعلیمی نظام کی جانب پیشرفت، استعداد کار میں اضافے کی ورکشاپس اور تعلیم اور کیریئر، تعلیمی کانفرنس اور نمائش کا انتظام پچھلے ایک سال میں اس ادارے کی دیگر سرگرمیوں میں شامل تھے۔
اس کے علاوہ گزشتہ سال کے دوران انتظامیہ کے اسٹریٹجک پلان میں ترمیم کی گئی، قانونی دستاویزات کا جائزہ لیا گیا اور ان میں ترمیم کی گئی، وزارتوں، خودمختار اداروں اور ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ 9 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں اور سہولت فراہم کرنے کے لیے 139 پیچیدہ پروسس کو آسان بنایا گیا ہے۔
تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیمی مراکز میں 30,000 طلباء کو راغب کرنا، تعلیمی نصاب پر نظر ثانی کرنا، PLC اور CNC تعلیمی نصاب میں ترمیم اور توسیع، 61 اقسام کتابوں کی تالیف اور تدوین، توسیعی منصوبے کی تدوین، ورکشاپس اور کانفرنسوں کا انعقاد اور الیکٹرانک نظام بنانا گزشتہ سال کے دوران ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل تعلیمی ادارے کے اہم منصوبے تھے۔