پکتیا

پکتیا; ضلع لجہ منگل میں 32 ٹیموں کے درمیان والی بال مقابلے اختتام پذیر

پکتیا; ضلع لجہ منگل میں 32 ٹیموں کے درمیان والی بال مقابلے اختتام پذیر

کابل(الامارہ)
صوبہ پکتیا کے محکمہ فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس کے زیراہتمام مذکورہ صوبے کے ضلع لجہ منگل میں 32 ٹیموں کے درمیان نائٹ والی بال رمضان کپ مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔
ان مقابلوں کا فائنل لجہ منگل یوتھ اور جانی خیل ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس کے نتیجے میں لجہ منگل ٹیم نے اپنی حریف ٹیم کو 3-0 سے شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی۔
واضح رہے کہ آخر میں بہترین ٹیموں اور کھلاڑیوں کو تحائف بھی دیے گئے۔