پکتیکا

پکتیکا; والی بال مقابلے رحمان گل زدران ٹیم کی چیمپئن شپ جیتنے سےاختتام پذیر

پکتیکا; والی بال مقابلے رحمان گل زدران ٹیم کی چیمپئن شپ جیتنے سےاختتام پذیر

کابل(الامارہ)
صوبہ پکتیکا کی فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس اتھارٹی سے متعلقہ والی بال فیڈریشن کی جانب سے ضلع ارگون کے سادات ماندہ سپورٹس سٹیڈیم میں 18 ٹیموں کے درمیان شروع ہونے والے والی بال مقابلے رحمان گل زدران ٹیم کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے ۔
ان مقابلوں کا فائنل رحمان گل زدران اور واحد ارگونی ٹیموں کے درمیان ہوا جس کے نتیجے میں رحمن گل زدران نے حریف ٹیم کو 2/3 میدانوں سے شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی۔
ان مقابلوں کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا ہے۔