کابل: موسم سرما میں کوئلے کی فی ٹن قیمت 9 ہزار افغانی ہوگی

کابل: موسم سرما میں کوئلے کی فی ٹن قیمت 9 ہزار افغانی ہوگی۔ رئیس الوزراء کے معاون خصوصی برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر اخوند کی سربراہی میں مقرر کردہ کمیٹی کو یہ کام سونپا گیا تھا کہ وہ آنے والے موسم سرما میں کابل میں ایندھن کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ضروری […]

کابل: موسم سرما میں کوئلے کی فی ٹن قیمت 9 ہزار افغانی ہوگی۔

رئیس الوزراء کے معاون خصوصی برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر اخوند کی سربراہی میں مقرر کردہ کمیٹی کو یہ کام سونپا گیا تھا کہ وہ آنے والے موسم سرما میں کابل میں ایندھن کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

مذکورہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کابل شہر کے چار مقامات میں 4 ہزار ٹن کوئلہ سٹاک کر کے رکھا جائے گا اور شہریوں کو 9,000 افغانی فی ٹن کے حساب سے دیا جائے گا۔

کابل میونسپلٹی مارکیٹ میں کوئلے کی قیمت اور تقسیم کی نگرانی کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ایل۔پی۔جی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور گیس کی مناسب مقدار کے ذخیرے کے لیے مقرر کردہ کمیٹی کی جانب سے نجی شعبے اور سرکاری گیس اینڈ آئل کمپنی کے ساتھ مل کر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔