کابل میں جنگجو کمانڈرشدید زخمی اور قندہار میں دس جنگجو ہلاک

مقامی جنگجوؤں کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے کابل اور قندہار صوبوں میں نشانہ بنایا۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق سنیچر کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے کے لگ بھگ کابل شہر کے احمدشاہ بابا مینہ کے مربوطہ ارزاق قیمت پولیس اسٹیشن چوک کے مقام پر سفاک جنگجو کمانڈر داؤد کی گاڑی مجاہدین […]

مقامی جنگجوؤں کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے کابل اور قندہار صوبوں میں نشانہ بنایا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق سنیچر کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے کے لگ بھگ کابل شہر کے احمدشاہ بابا مینہ کے مربوطہ ارزاق قیمت پولیس اسٹیشن چوک کے مقام پر سفاک جنگجو کمانڈر داؤد کی گاڑی مجاہدین کی نصب کردہ مقناطیسی بم سے دھماکہ ہوا،جس سے جنگجو کمانڈر شدید زخمی ہوا۔

واضح رہے کہ کمانڈر صوبہ ننگرہار ضلع شیرزاد کے رہائشی اور وہاں کے جنگجوؤں کا کمانڈر تھا

صوبہ قندہار سے اطلاع ملی ہےکہ سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے کے لگ بھگ ضلع شاہ ولیکوٹ کے کتہ کے علاقے میں واقع مقامی جنگجوؤں کی دو  چوکیوں پر مجاہدین نے ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا، جو ایک گھنٹے تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں دس سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔