کابینہ سیشن کا سولہواں اجلاس: شیخ زید سٹی اپارٹمنٹس کی بقیہ قسطوں میں رعایت کا فیصلہ۔

کابینہ سیشن کا سولہواں اجلاس: شیخ زید سٹی اپارٹمنٹس کی بقیہ قسطوں میں رعایت کا فیصلہ۔ اجلاس میں شیخ زید سٹی اپارٹمنٹ کی بقیہ قسطوں میں تخفیف کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں شیخ زید سٹی اپارٹمنٹس کے مکینوں کے مطالبات کی تحقیقات کے لیے مقرر کردہ وفد کی جانب سے پیش کیے گئے تجویز […]

کابینہ سیشن کا سولہواں اجلاس: شیخ زید سٹی اپارٹمنٹس کی بقیہ قسطوں میں رعایت کا فیصلہ۔

اجلاس میں شیخ زید سٹی اپارٹمنٹ کی بقیہ قسطوں میں تخفیف کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں شیخ زید سٹی اپارٹمنٹس کے مکینوں کے مطالبات کی تحقیقات کے لیے مقرر کردہ وفد کی جانب سے پیش کیے گئے تجویز کو منظور کیا گیا جس میں کہا گیا کہ مکین اپنے اپارٹمنٹس کی 50 فی صد قسطیں 2023 کے مالی سال کے وسط تک پہنچائیں، تو 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔
اس کے علاوہ سرکاری اداروں کو یہ ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ اپنی متعلقہ غیر مالیاتی کارپوریشنز اور اداروں کا ایک جامع اور اصولی جائزہ لیں تاکہ ضرورت سے زیادہ اخراجات کو روکا جا سکے، آمدنی میں اضافہ ہو اور متعلقہ امور کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس کی رپورٹ اپنے تبصرے کے ساتھ تنظیم اور تنخواہ ریگولیشن کمیشن کے پاس بھیجیں۔
کابینہ کے اس اجلاس میں مالی سال 1401 ہجری شمسی کی دوسری سہ ماہی کے غیر مالیاتی آمدنی کے خسارے سے متعلق مقرر کردہ وفد کی رپورٹ بھی سنی گئی۔