کابینہ سیشن کا 15 واں اجلاس: غیر فعال کولڈ سٹورز کی فعالیت پر بحث

کابینہ سیشن کا 15 واں اجلاس: غیر فعال کولڈ سٹورز کی فعالیت پر بحث کابینہ کا اجلاس 21 نومبر 2022 کو رئیس الوزرا الحاج ملا محمد حسن اخند کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، تمہیدی گفتگو کے بعد ایجنڈے کی وضاحت پر گفتگو ہوئی۔ کابینہ کے اجلاس میں […]

کابینہ سیشن کا 15 واں اجلاس: غیر فعال کولڈ سٹورز کی فعالیت پر بحث
کابینہ کا اجلاس 21 نومبر 2022 کو رئیس الوزرا الحاج ملا محمد حسن اخند کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، تمہیدی گفتگو کے بعد ایجنڈے کی وضاحت پر گفتگو ہوئی۔
کابینہ کے اجلاس میں دیگر فیصلوں کے علاوہ ملک بھر میں غیر فعال کولڈ سٹورز کو دوبارہ فعال کرنے کےلیے ایک وفد کو تحقیقات کی ذمہ داری دی گئی۔
اجلاس میں وزارت اقتصادیات کی سربراہی میں بنائے گئے وفد کو ذمہ داری دی گئی کہ ملک بھر میں غیر فعال کولڈ سٹورز کو دوبارہ فعال رکھنے سے متعلق کابینہ کے اجلاس مورخہ 17 ستمبر 2022 کے 11ویں قرارداد کے 5ویں شق کے فیصلے کے مطابق بنائے گئے وفد کی رپورٹ کا مطالعہ کریں اور ان کی تجاویز اور فیصلوں پر تحقیق کرکے متفقہ نتیجہ کابینہ کے اجلاس میں پیش کریں۔
علاوہ ازیں وزارت زراعت، آب پاشی اور لائیو سٹاک کی قیادت میں وفد کو ذمہ داری دی گئی کہ بیرون ممالک برآمد کیے جانے والے کوئلے کی لوڈنگ اور پیکنگ کے پروسس کے لیے کابینہ کے اجلاس منعقدہ 10 اکتوبر 2022 کے قرارداد نمبر 10 کی تیسری شق کے مطابق مقرر کردہ وفد کی رپورٹ کا جائزہ لے کر رپورٹ میں مذکور اراضی کو خالی کرائی جائے اور رپورٹ کابینہ کے اجلاس میں پیش کریں۔
اجلاس میں وزارت کان کنی و پیٹرولیم کی سربراہی میں وفد کو ذمہ داری دی گئی کہ دنیا کے مختلف ممالک میں افغانستان کے قیمتی و نیم قیمتی پتھروں، دھاتوں اور معدنیات کی نمائش کےلیے پروگرام ترتیب دے کر رئیس الوزرا کو پیش کریں۔
کابینہ کا اجلاس دعائے خیر پر ختم ہوا۔