کاپیسا

کاپیسا میں حکومتی کوششوں سے دو خاندانوں کے درمیان 15 سالہ دشمنی کے بعد صلح ہوگئی

کاپیسا میں حکومتی کوششوں سے دو خاندانوں کے درمیان 15 سالہ دشمنی کے بعد صلح ہوگئی

 

کابل ( بی این اے ) وزارت سرحدات و قبائلی امور نے صوبہ کاپیسا میں دو خاندانوں کے درمیان 15 سال سے جاری دشمنی کا تصفیہ کرالیا ہے۔
وزارت سرحدات و قبائلی امور کی جانب سے باختر نیوز کو دی گئی معلومات کے مطابق صوبہ کاپیسا کے ضلع “حصہ دوم ” میں دو خاندانوں کے درمیان گزشتہ 15 سال سے علاقائی مسائل کے سلسلے میں شروع ہونے والی دشمنی دوستی میں تبدیل ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی سربراہ محکمہ سرحدات و قبائلی امور نے میڈیا کو بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے افغانستان میں بسنے والے تمام قبائل کو یہ صلاحیت دی ہے کہ وہ ہر قسم کے بڑے مسائل اسلامی اصولوں اور قبائلی جرگوں کے ذریعے حل کر سکتے ہیں۔ اس طرح وہ ایک مقدس اسلامی نظام کے سائے میں اخوت و بھائی چارے کی زندگی گزار سکیں گے۔
تصفیہ کے بعد دونوں خاندانوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ایک دوسرے کو نقصان نہیں پہنچائیں گے اور آج کے بعد بھائیوں کی طرح زندگی گزاریں گے۔