کابل

کونڑ نورستان شاہراہ کی تعمیر کا منصوبہ

کونڑ نورستان شاہراہ کی تعمیر کا منصوبہ

کابل(بی این اے )
وزیر خزانہ ملا محمد ناصر اخوند نے نورستان کے ڈپٹی گورنر مولوی فیصل مختار سے ملاقات میں کونڑ نورستان شاہراہ کی تعمیر پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں نورستان کے ڈپٹی گورنر نے وزیر خزانہ کو نورستان کونڑ شاہراہ کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے سڑک کی تعمیر کے لیے بجٹ میں نورستان ہائی وے کو ترجیح دینے کی درخواست کی۔
اس موقع پر وزیر خزانہ ملا محمد ناصر اخوند نے بھی ان کو یقین دلایا کہ عالیقدر امیرالمومنین حفظہ اللہ کے حکم کی بنیاد پر کونڑ نورستان شاہراہ رواں سال وزارت خزانہ کے ترقیاتی بجٹ میں شامل کیا گیا ہے جو کہ مستقبل قریب میں وزارت تعمیرات عامہ کی جانب سے اسکی بحالی کے عملی کاموں کا آغاز کر دیا جائے گا۔