ہرات و ہلمند،فوجی مراکز و چوکیوں پر حملے،4 ٹینک تباہ، کمانڈر سمیت 37 ہلاک و زخمی

عمری آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے ہرات اور ہلمند صوبوں میں فوجی مراکز اور چوکیوں پر حملہ کیا۔ تفصیل کے مطابق جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب صوبہ ہرات ضلع شینڈنڈ کے مرکزی بازار میں مجاہدین حکمت عملی کے تحت داخل ہوئے اور رات بارہ بجے کے لگ بھگ مالدارک نامی چوکی […]

عمری آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے ہرات اور ہلمند صوبوں میں فوجی مراکز اور چوکیوں پر حملہ کیا۔

تفصیل کے مطابق جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب صوبہ ہرات ضلع شینڈنڈ کے مرکزی بازار میں مجاہدین حکمت عملی کے تحت داخل ہوئے اور رات بارہ بجے کے لگ بھگ مالدارک نامی چوکی پر حملہ کیا اور ساتھ ہی تازہ دم اہلکاروں کو ملاستار مسجد کے قریب مجاہدین کی کمین گاہ کا سامنا ہوا، جس کے نتیجے میں تین فوجی ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ 3 سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوئے۔

اسی طرح جمعرات کے روز سہ پہر کے وقت اور جمعہ کے روز علی الصبح مجاہدین نے برق ریاست کے قریب اور پشت شہر کے علاقے میں ایک فوجی اور ایک جنگجو کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

صوبہ ہلمند سے آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات بارہ بجے کے لگ بھگ ضلع مارجہ کے زقوم خان چاراہی کے مقام پر مجاہدین نے پولیس اہلکاروں اور کٹھ پتلی فوجوں کے دو مراکز پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک مرکز اللہ تعالی کی نصرت سے فتح   اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 17 ہلاک و زخمی ہوئے، جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

دوسری جانب جمعرات کے روز مجاہدین نے ہفتادوالہ اور ڈرآپ چاراہی کے علاقے میں پانچ فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو سنائیپرگن سے مار ڈالے۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز شام کے وقت ضلع گرمسیر کے خواجہ آباد کے علاقے میں مجاہدین نے پولیس کمانڈر عبدالکریم کو مسلحانہ کاروائی کے نتیجے میں قتل کردیا اور ان کے کلاشنکوف کو غنیمت کرلیا۔

اسی طرح جمعرات کے روز ضلع ناوہ کے حاجی حیدر اڈہ کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ضلع گریشک میں جمعہ کے روز صبح کے وقت نہرسراج کے علاقے یخچال کے مقام پر سنائیپرگن حملے میں ایک فوجی قتل ہوا اور جمعہ کے روز صبح کے وقت ضلع سنگین کے چینی ماندہ کے علاقے دشت کے مقام پر فوجی ٹینک دھماکہ خیز مواد سے تباہ اور اس میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔