کابل

یورپی یونین کی جانب سے امارت اسلامیہ کے بعض رہنماؤں پر پابندی ناکام تجربات کا اعادہ ہے: امارت اسلامیہ

یورپی یونین کا کچھ افغان رہنماؤں کا نام پابندی کی فہرست میں ڈالنا کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد

کابل (بی این اے) امارت اسلامیہ نے یورپی یونین کی جانب سے اپنے بعض رہنماؤں پر پابندی کو ناکام تجربات اور بے فائدہ اقدام کا اعادہ قرار دیا ہے۔
امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے امارت اسلامیہ افغانستان کے بعض رہنماؤں کو پابندیوں کی فہرست میں ڈالنے سے کسی فریق کو فائدہ نہیں پہنچے گا۔
ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا دباؤ اور پابندیوں کی بجائے بات چیت اور افہام و تفہیم سے کام لینا چاہیے۔
امارت اسلامیہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ناکام تجربات کے اعادہ اور افغانوں کے خلاف مسلط کردہ سیاست کبھی نتیجہ خیز نہیں رہی۔
یاد رہے یورپی یونین نے حال ہی میں امارت اسلامیہ کے متعدد رہنماؤں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔