کابل

ہرات میں گلبہار سیمنٹ فیکٹری کی بلڈنگ کاکام کل شروع ہوگا، سالانہ 1 ملین ٹن سیمنٹ تیار ہوگا

ہرات میں گلبہار سیمنٹ فیکٹری کی بلڈنگ کاکام کل شروع ہوگا، سالانہ 1 ملین ٹن سیمنٹ تیار ہوگا

 

کابل( بی این اے ) گلبہار گروپ کمپنی کے چیئرمین نے وزیر معدنیات و پیٹرولیم شیخ الحدیث شہاب الدین دلاور سے ملاقات میں ہرات کے علاقے زندہ جان میں گلبہار سیمنٹ فیکٹری کی عمارت کے عملی کام کے آغاز پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر معدنیات و پیٹرولیم نے مذکورہ کمپنی کی سرگرمیوں کو سراہا اور کہا کہ افغانستان میں مجموعی طور پر سیکیورٹی کی بہترین صورتحال کی وجہ سے سرمایہ کاری کے مناسب مواقع موجود ہیں۔ ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کار پورے اعتماد کے ساتھ ملک کے معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کمپنی کے چیئرمین کو وزارت کی قیادت اور تکنیکی ٹیم کے تعاون کا بھی یقین دلایا ہے۔

ملاقات میں طے پایا کہ اس عمارت کا عملی کام کل سے شروع ہو جائے گا اور ایک سال کے اندر یہ کمپنی سیمنٹ کی پیداوار شروع کر دے گی اور ہر سال دس لاکھ ٹن سیمنٹ تیار کرے گی۔

اس پراجیکٹ کا معاہدہ گلبہار گروپ آف کمپنی کے ساتھ 142 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ 30 سال کے لیے کیا گیا ہے۔ اس پراجیکٹ میں 5 ہزار سے زائد افراد کو براہ راست روزگار ملے گا اور افغانستان سیمنٹ کی پیداوار میں نہ صرف خودکفیل ہوگا بلکہ سیمنٹ برآمد بھی کرے گا۔