لغمان و پکتیا،فوجی فائرنگ سے 5 افراد شہید و زخمی

اینٹلی جنس سروس اور پولیس اہلکاروں نے لغمان اور پکتیا صوبوں میں عوام کو نشانہ بنایا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز شام کے وقت صوبہ پکتیا ضلع پھٹان کے زیگار کے علاقے میں پولیس اہلکاروں اور مقامی لوگوں کے درمیان امارت اسلامیہ کے جھنڈے پر تنازعہ ہوا اور پولیس کی فائرنگ سے حمیدنامی […]

اینٹلی جنس سروس اور پولیس اہلکاروں نے لغمان اور پکتیا صوبوں میں عوام کو نشانہ بنایا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز شام کے وقت صوبہ پکتیا ضلع پھٹان کے زیگار کے علاقے میں پولیس اہلکاروں اور مقامی لوگوں کے درمیان امارت اسلامیہ کے جھنڈے پر تنازعہ ہوا اور پولیس کی فائرنگ سے حمیدنامی شخص زخمی ہوا۔
دوسری جانب عشاء کے وقت صوبہ لغمان کے صدر مقام مہترلام شہر کے علی خیل گاؤں میں اینٹلی جنس اہلکاروں نے ملک حاجی لعل آغا پر اس وقت فائرنگ کی،جب وہ مسجد تھا،اس دوران ملک کے ہمراہ 3 افراد زخمی ہوئے ،جبکہ ملک شدید زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے۔
اناللہ وانآ الیہ راجعون