کابل: رئیس الوزراء آفس کے انتظامی کمیشن کا اجلاس مولوی عبدالسلام حنفی کی صدارت میں منعقد

کابل: رئیس الوزراء آفس کے انتظامی کمیشن کا اجلاس مولوی عبدالسلام حنفی کی صدارت میں منعقد رئیس الوزراء آفس کے انتظامی کمیشن کا اجلاس آج دوپہر رئیس الوزراء آفس کے انتظامی معاون مولوی عبدالسلام حنفی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں متعلقہ محکمے کے کام کی پیش رفت اور مسائل پر عملدرآمد کے […]

کابل: رئیس الوزراء آفس کے انتظامی کمیشن کا اجلاس مولوی عبدالسلام حنفی کی صدارت میں منعقد

رئیس الوزراء آفس کے انتظامی کمیشن کا اجلاس آج دوپہر رئیس الوزراء آفس کے انتظامی معاون مولوی عبدالسلام حنفی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اس اجلاس میں متعلقہ محکمے کے کام کی پیش رفت اور مسائل پر عملدرآمد کے مراحل سے متعلق اپنی رپورٹیں پیش کی گئیں ۔ انہوں نے سرکاری ملازمین اور اہلکاروں کی تقرری سے متعلق قانون سازی کی دستاویزات اور شرعی اصول، مرکز اور صوبوں میں دینی مدارس کے فارغ التحصیل افراد کی استعداد کار کو بہتر بنانے کے لیے انتظامی تربیتی کورسز کی تنظیم نو، انتظامی منصوبہ بندی ، ٹرانسپورٹیشن ایوی ایشن کی وزارت کے ٹرمینلز ، بس اسٹاپس اور گاڑیوں کی ریگولیشن اور رجسٹریشن پر بات کی گئی ۔
اجلاس میں مذکورہ امور کی پیروی اور عمل درآمد کے عمل کو تیز کرنے کا حکم دیا۔