اسلامی ممالک ازبکستان اور قرغستان کے درمیان تنازعہ کے متعلق امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

کچھ عرصہ سے ہمارے پڑوسی ملک تاجکستان اور اسلامی ملک قرغستان کے درمیان تنازعہ پیدا ہوا ہے،جس نے دونوں ممالک کو جنگ کے سرحد تک پہنچایا ہے۔ امارت اسلامیہ دونوں اسلامی ممالک سے مطالبہ کرتی ہے کہ تنازعہ کو بات چیت کے ذریعے حل کرنیکی کوشش کریں۔ ہر کسی سے ہمیں جنگ کے نقصان کے […]

کچھ عرصہ سے ہمارے پڑوسی ملک تاجکستان اور اسلامی ملک قرغستان کے درمیان تنازعہ پیدا ہوا ہے،جس نے دونوں ممالک کو جنگ کے سرحد تک پہنچایا ہے۔
امارت اسلامیہ دونوں اسلامی ممالک سے مطالبہ کرتی ہے کہ تنازعہ کو بات چیت کے ذریعے حل کرنیکی کوشش کریں۔
ہر کسی سے ہمیں جنگ کے نقصان کے حوالے سے عملی تجربہ ہے۔ ممکن جنگ کا آغاز آسان معلوم ہوسکے، تاہم جنگ کی عملی حالت اور اس سے ہونے والے بحران اور نقصان کئی گنا ان نقصانات سے زیادہ ہے، جسے افہام و تفہیم کی صورت میں فریقین برداشت کریں۔
لہذا ہم اپنے تجربے کی رو سے دونوں ممالک کے حکمرانوں سے امید کرتے ہیں کہ اپنی اقوام کے طویل المدت مفادات، سکون اور سلامتی کو مدنظر رکھیں اور تنازعہ کا افہام وتفہیم اور بات چیت کے ذریعے معقول اور منطقی حل تلاش کریں، یہ دونوں ممالک اور اقوام کی بھلائی میں ہے ۔ ان شاءاللہ تعالی
والسلام
امارت اسلامیہ افغانستان
25 شوال المکرم 1442 ھ ق
16 جوزا 1400 ھ ش
06 جون 2021 ء